راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کےلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔ 

انھوں نے ان خیالات کا اظہار آرمی آڈیٹوریم میں ’’ہلال ٹاکس‘‘ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلال ٹاکس میں بین الاقوامی، علاقائی اور قومی امور پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے علم پر مبنی معیشتوں کی ضرورت اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تنقیدی سوچ، منطق اور مقامی سطح پر جدید حل فراہم کرنے والے مراکز ہونے چاہئیں۔ 

" معاہدے ہو جاتے ہیں، سسٹم نہیں آتے" بھارتی ایئر چیف نے شکست کا اعتراف کرلیا؟

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تعلیمی ماحول بہتر بنانے، تحقیق کو فروغ دینے کے لیے حکومتی اقدامات میں فوج کی مکمل معاونت کا اعادہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سوال و جواب کے سیشن کے بعد شرکاء نے ہلال ٹاکس جیسے فورمز کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات خیالات کے تبادلے، تحقیق اور اختراع کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات وقت کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کو مضبوط کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا ءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ سب ملکر محفوظ اور خوشحال پاکستان کےلیےکام کریں گے۔ 

سیکیورٹی فورسز کی لورا لائی اور کیچ میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلال ٹاکس کا مقصد پاکستان کے تعلیمی طبقے کے درمیان خیالات کے تبادلے کےلیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔   ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے تقریباً 1800 تعلیمی ماہرین نے شرکت کی، شرکاء میں وائس چانسلرز، ڈپارٹمنٹ ہیڈز، سینئر فیکلٹی ممبرز، پرنسپلز  اور طلباء شامل تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ان میں سے اکثریت نے ورچوئل پلیٹ فارمز کے ذریعے شرکت کی۔ بلوچستان کے جنوبی اضلاع، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے نمایندگی کو خصوصی ترجیح دی گئی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق

پڑھیں:

سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوتیلی بیٹی نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ والدہ نے عرفان سرور نامی شخص سے دوسری شادی کر رکھی ہے، ہم دو بہنیں سوتیلے والد کے ساتھ  رہتی ہیں، پانچ سال قبل جب جماعت نہم میں تھی تو سوتیلا والد مجھے ریسکیو 1122 کی عمارت کی عقبی جانب ایک کالونی میں  لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سوتیلے والد نے دھمکیاں دیں کسی کو نہ بتانا، وہ مجھے اکثر بلیک میل کرتا کہ اگر تعلق میں رہو گی تو تعلیم جاری رکھواؤں گا، ماہ مئی میں صادق آباد مکان میں میں لے جاکر بھی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اکثر جہاں موقع پر ملتا میرے ساتھ نازیبا حرکات کرتا دھمکیاں دیتا کہ میرے ہاتھ کی صفائی کا تو پتا ہی ہے کسی کو بتایا تو مار دوں گا۔

بیان کے مطابق سوتیلے والد نے متعدد مرتبہ کالونی اور صادق آباد کے مکان میں مبینہ زیادتی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بے نظیر ہسپتال میں ملازم ہے۔ ایس ایچ او صادق آباد لقمان جاوید کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، تفتیش میں مزید صورتحال واضح ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار
  • سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
  • توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل سے کاروباری برادری کی ملاقات ایف بی آر اختیارات سے متعلق آگاہ کیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجروں کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
  • نادرا میں شناختی دستاویزات کی آن لائن فیس ادائیگی کا مکمل طریقہ