ہندوستان برصغیر ہے، تاریخ میں کبھی ایک ملک نہیں رہا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہندوستان برصغیر ہے، تاریخ میں کبھی ایک ملک نہیں رہا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب برصغیر میں 500 سے زیادہ ریاستیں تھیں۔
اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی حکمرانی کے دوران کچھ مختصر وقفے آئے، جب ہندوستان بدخشاں سے بنگال تک ایک حکمرانی میں رہا۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان بھارت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت بھارت میں درجنوں آزادی اور علیحدگی کی مسلح تحریکیں چل رہی ہیں، مودی جیسے حکمراں تاریخ میں جب آئے تو ملک منتشر ہو گئے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ ہندو مذہب میں درجنوں ذیلی مذاہب ہیں، نچلی ذاتوں کا روز قتلِ عام ہوتا ہے، مودی اور اس کے حواری ان کے ساتھ ہاتھ ملا لیں تو دھرم بھرشٹ ہو جاتا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ مودی ایک جاہل شخص ہے، جو اکھنڈ بھارت کی بات کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفاع خواجہ محمد ا صف
پڑھیں:
سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، افغانستان سے متعلق قومی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے ہے۔
افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان چار برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہیں کرسکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے ہے، پاکستان سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جھوٹے بیانات سےحقائق نہیں بدلیں گے، اعتماد عملی اقدامات سے بحال ہوتا ہے۔