واشنگٹن:

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واشنگٹن میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے زیراہتمام ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی پالیسی سازوں، سفارت کاروں، سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی اور معدنی وسائل جیسے شعبے امریکی سرمایہ کاروں کے لیے نادر مواقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری امریکی کمپنیوں کے لیے کم لاگت اور اعلیٰ معیار کی خدمات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ پاکستان، امریکہ کے مقابلے میں 70 فیصد تک کم لاگت پر آئی ٹی سروسز فراہم کر رہا ہے۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں کام کرنے والی 80 سے زائد امریکی کمپنیوں کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک منافع بخش، مستحکم اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کے لیے ریگولیٹری ماحول کو مزید آسان، دوستانہ اور سازگار بنا رہی ہے اور کاروباری طبقے کو سہولتوں کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت ایسے وقت پر کی گئی جب پاکستان مکمل یکسوئی سے معاشی ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔

پاکستان نے جارحیت کا مؤثر جواب دیا جس پر ہمیں قومی سطح پر فخر ہے، لیکن ہماری اولین ترجیح ہمیشہ امن رہی ہے کیونکہ یہی معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے اور جنگ بندی کی کوششوں میں امریکی قیادت نے اہم کردار ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ سفارتی، سیاسی اور معاشی تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا ان کی سفارتی ترجیحات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی کاٹن کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، سویابین درآمد کر رہا ہے، اور خطے میں ایک علاقائی تجارتی مرکز کے طور پر ابھرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم میکسیکو کی طرز پر امریکہ کے لیے ایک کنیکٹر کنٹری کے طور پر کام کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

سفیر پاکستان نے امریکی سرمایہ کاروں کو یاد دلایا کہ پاکستان نہ صرف اپنی 25 کروڑ آبادی کی وجہ سے ایک بڑی صارف منڈی ہے بلکہ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ایک اہم جغرافیائی تجارتی پل بھی ہے۔

انہوں نے امریکہ میں موجود دس لاکھ پاکستانی نژاد کمیونٹی کو دونوں ممالک کے تعلقات کی سب سے پائیدار کڑی قرار دیا۔

آخر میں سفیر پاکستان نے امریکی کارپوریشنز، ریاستی حکومتوں اور نجی کاروباری اداروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان آئیں، مواقع کا خود مشاہدہ کریں اور خطے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سفیر رضوان سعید شیخ سفیر پاکستان نے سرمایہ کاروں سرمایہ کاری کہ پاکستان نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی جٹ لینڈ کے 4ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے 2کروڑ 40لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان پلیٹ فارم کراسنگز کو ختم یا دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا جہاں مسافروں کو پٹڑیاں عبور کرنا پڑتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟
  • پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا
  • پولینڈ کی پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی تیل و گیس سرمایہ کاری متوقع
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماہرین
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ