تجاوزات کے خلاف آپریشن، ریڑھی ضبط ہونے پر دکاندار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ضیا مسجد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عملے کی جانب سے ریڑھی ضبط کیے جانے کے چند منٹ بعد ایک دکاندار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین، لواحقین اور دیگر دکانداروں کے مطابق سی ڈی اے نے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ منظور احمد سمیت متعدد افراد کی ریڑھیاں ضبط کی گئیں۔اہل خانہ نے بتایا کہ آپریشن کے وقت منظور احمد خود موقع پر موجود نہیں تھے بلکہ ان کا بھتیجا جلال چاول فروخت کر رہا تھا۔دوسرے دکانداروں نے منظور احمد کو فون کرکے اطلاع دی کہ ان کی ریڑھی کو سی ڈی اے کا عملہ ضبط کر رہا ہے، یہ خبر ملنے پر منظور احمد فوراً موقع پر پہنچے لیکن تب تک سی ڈی اے کا عملہ ان کا سامان ٹرک میں منتقل کرچکا تھا۔اسی موقع پر منظور احمد کو دل کا دورہ پڑا، وہ زمین پر گر گئے اور جب انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔منظور احمد کے بھتیجے جلال نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے چچا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی اور خاندان اس معاملے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن
سٹی42: سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کا غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف جامع آپریشن جاری، صوئے آصل روڈ پر اس آپریشن کے دوران مختلف غیر قانونی سکیموں کو مسمار کردیا گیا۔
اس کارروائی میں نگرانی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ وَن محمد نفیس نے کی۔ پوش ہاؤسنگ سکیم، اربن فارمز ہاؤسنگ سکیم، اور ہیون فارمز ہاؤسنگ سکیم شامل تھیں جن کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
اس کے علاوہ الصفہ ہومز، گلبرگ پارک ہاؤسنگ سکیم، حماد گارڈن اور ایگل ہومز میں بھی غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا گیا۔ مزید برآں، آریئن فلائی اوور کے قریب غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کی بھی نشاندہی کر کے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اذان پارک، مرزا اسٹیٹ لینڈ سب ڈویژن، رائل سٹی اور رانا گارڈن میں بھی غیر قانونی زمین کی تقسیم پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ غیر قانونی سکیموں کے خلاف یہ ڈیمولیشن آپریشنز مسلسل جاری رہیں گے تاکہ لاہور میں منصوبہ بندی اور زمین کے غیر قانونی استعمال کو روکا جا سکے اور شہریوں کو قانونی اور محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے۔ ان آپریشنز کا مقصد شہر کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنا ہے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ