اقوام متحدہ کے امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ کے امن مشن کے 57اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں نیویارک میں یہ تقریب اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں 32 ممالک سے تعلق رکھنے والے 57 فوجی، پولیس اور سول امن اہلکاروں کو بعد از وفات خراجِ تحسین پیش کیا گیا.
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تقریب کی صدارت کی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مشن کے ملٹری ایڈوائزر کرنل عمر شفیق بھی تقریب میں موجود تھے.
انہوں نے دیگر ممالک کے سفیروں اور فوجی نمائندوں کے ہمراہ ایوارڈز وصول کیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن محافظ ایک پیچیدہ دنیا میں نہایت مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں. انہوں نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی تقسیم، دہشت گردی جیسے خطرات، امن محافظوں کے خلاف مہلک گمراہ کن معلومات، اور سرحدوں سے ماورا چیلنجز جیسے موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی جرائم کو اجاگر کیا. واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کا بین الاقوامی دن 2002 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقرر کیا تھاتاکہ دنیا بھر کے امن اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جا سکے اور ان اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے، جنہوں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے امن امن اہلکاروں اہلکاروں کو عقیدت پیش کو خراج پیش کیا
پڑھیں:
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ نے سوئٹزرلینڈ، سویڈن، امریکہ، جمہوریہ کوریا اور سنگاپور کو دنیا میں سب سے زیادہ ایجادات کرنے والے ممالک قرار دیا ہے۔
انٹیلیکچوئل پراپرٹی سے متعلق اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارے 'ڈبلیو آئی پی او' کے جاری کردہ بین الاقوامی اختراعی اشاریے کے مطابق، برطانیہ، فن لینڈ، نیدرلینڈز اور ڈنمارک کا شمار بھی 10 بڑے اختراعی ممالک میں ہوتا ہے جبکہ پہلی مرتبہ چین نے بھی اس فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اختراعی سرمایہ کاری میں ترقی کی رفتار سست ہے جس کے باعث انٹیلیکچوئل پراپرٹی سے متعلق آئندہ رجحانات کے بارے میں درست پیشگوئی کرنا ممکن نہیں۔
اختراعی متوسط آمدنی والے ممالکادارے کا کہنا ہے کہ اس جائزے کی تیاری میں 80 اشاریوں سے کام لیا گیا جن میں تحقیق و ترقی پر اخراجات سے لے کر وینچر کیپیٹل معاہدوں، جدید ترین ٹیکنالوجی کی برآمدات اور اختراعات کے مالکانہ حقوق کے دعوے بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
'ڈبلیو آئی پی او' کی تازہ ترین رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ چین، انڈیا اور ترکیہ سمیت متوسط درجے کی آمدنی والے متعدد ممالک تیزی سے اختراعات کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں اول الذکر دونوں ممالک کا 38واں اور موخرالذکر کا 43واں نمبر ہے۔
گزشتہ پانچ سال کے دوران سعودی عرب (46واں نمبر)، قطر (48)، برازیل (52)، ماریشس (53) بحرین (62) اور اردن (65) نے بھی اس شعبے میں تیزرفتار ترقی کی ہے۔