Jang News:
2025-07-25@00:18:43 GMT

دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری

— فائل فوٹو 

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ77 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 52 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10ہزار 800 کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے۔

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 17ہزار100 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں پانی کی آمد37 ہزار 100کیوسک اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1478.

03فٹ اور پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 39 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1161.05 فٹ اور پانی کا ذخیرہ21 لاکھ 68 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 647.20 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 45 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کیوسک اور اخراج ترجمان واپڈا میں پانی کی پانی کی آمد پانی کا

پڑھیں:

سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا

بھارت میں شوہر اور بیٹے کی موت کے بعد سسرال والوں نے بیوہ کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔
مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے خریدنے والے شخص نے شادی کے نام پر دو سال تک جسمانی اور ذہنی استحصال کیا اور پھر مجھے بے سہارا چھوڑ دیا۔
خاتون کے مطابق دو سال قبل بہنوئی، ساس، سسر اور بہنوئی، نند نے مل کر گجرات کے شخص کو بیچنے کی سازش رچائی۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 80 ہزار روپے میرے سامنے بہنوئی اور بھابھی کو دیے گئے اس کے بعد اس شخص نے جنسی استحصال کیا، بچے کی پیدائش کے بعد وہ گاؤں میں چھوڑ کر چلا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے لاپتہ بیٹے اور بیٹی کو ڈھونڈنے کی فریاد کی ہے۔
سال 2023 میں متاثرہ کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ ان کی بیٹی اور پوتے لاپتا ہیں۔ جب آرنی پولیس لاپتا خاتون کی تلاش کر رہی تھی تو انہیں اطلاع ملی کہ خاتون گاؤں میں ہے۔ اس کے بعد پولیس نے خاتون سے پوچھ گچھ کی تو یہ چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔
واقعہ ارنی پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے شروع کی گئی مہم کے دوران سامنے آیا ہے لیکن خاتون کا بیٹا اور بیٹی تاحال لاپتہ ہیں۔
خاتون کی شکایت کی بنیاد پر چار لوگوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا
  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اوربڑا مطالبہ کردیا
  • دریائے چناب اور سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
  • دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن
  • 25 جولائی تک شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلوف ایونٹس کا خدشہ، این ڈی ایم اے
  • مون سون بارشیں، دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سیلاب کا خطرہ
  • سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری
  • تربیلا ڈیم میں ہائی الرٹ، بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ
  •  بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا ڈیم پر الرٹ جاری، ایمرجنسی نافذ