Islam Times:
2025-07-23@15:36:07 GMT

پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

ترجمان وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے بعد پاک افغان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاک افغان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رفتار کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ترجمان وزرات خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان میں اس وقت ناظم الامور فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان وزرات خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد پاک افغان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاک افغان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رفتار کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ قدم باہمی روابط میں مزید اضافہ کرے گا، اقتصادی، سکیورٹی، تجارتی شعبوں میں پاک افغان تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور برادر ممالک کے درمیان مزید تبادلوں کو فروغ دے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک افغان تعلقات

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا
  • اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا
  • اسحاق ڈار کی تھائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی " تنازعات کے پُرامن حل " سے متعلق قرارداد منظور
  • افغانستان کے مقامی انجنیئرز کی تیار کردہ بس نمائش کیلیے پیش
  • افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
  • افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا