’’سابق شوہر سے آج بھی دوستانہ تعلقات ہیں‘‘، ماہرہ خان کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی موجودہ اہلیہ زارا کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔
ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے کی گئی اپنی پہلی شادی کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’اگر میں یہ رشتہ نہ نبھاتی تو مجھے اذلان جیسا انمول تحفہ کبھی نصیب نہ ہوتا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے اختتام پر کوئی پچھتاوا نہیں، کیونکہ زندگی کے ہر تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ کئی سال پہلے دوسری شادی کر سکتی تھیں، لیکن انہوں نے اپنے بیٹے اذلان کی بہتری کو ترجیح دی۔ ’’میں چاہتی تھی کہ اذلان خود میری دوسری شادی کے لیے تیار ہو۔ جب وہ سمجھدار ہو گیا تو اس نے خود مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا۔‘‘
ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین سلیم کریم سے کی گئی اپنی دوسری شادی کو ’’بالغ نظری پر مبنی فیصلہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ شادی سے پہلے ان کے دل میں کچھ خدشات تھے، لیکن اذلان کی حمایت نے انہیں یہ قدم اٹھانے کا حوصلہ دیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔ کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔