Jang News:
2025-06-01@21:59:39 GMT
شہدادکوٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
شہدادکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمکہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پیش آیا جہاں، ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق حسین چانڈیو کو مقامی مسجد کے پاس فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سکھر: کچے کے علاقے سدوجا میں آپریشن، 2 مغوی بازیاب
—فائل فوٹوپولیس نے سکھر میں کچے کے علاقے سدوجا میں آپریشن کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد کو 27 اور 28 مئی کی درمیانی شب اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔