پاک ایران تعلقات، امریکی دباؤ مسترد؟ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ایران، امریکی مخالفت کے باوجود ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کیوں؟ پاکستان کی جانب سے ایرانی ایٹمی پروگرام کی حمایت کی وجہ وقت کی ضرورت اور بدلتا ہوا ورلڈ آرڈر ہے؟ پاکستان اور ایران کا ایک دوسرے کی قریب آنا خوش آئند کیوں؟ سارک ناکام ہوگیا، اب پاکستان کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیئے؟ کیا ایران سے اچھے تعلقات میں پاکستان کی راہ میں امریکی ڈکٹیشن رکاوٹ ہے؟ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شخصیت عالم اسلام کی سربراہی کیلئے موزوں کیوں؟ کیا اب بھی پاکستان کے فیصلے امریکا کرتا ہے؟ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے کون مجبور کرتا ہے؟ پاکستان کو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے اپنے حصے کا کام مکمل کرنا کیوں ضروری ہے؟ پاکستان اپنے معاشی فیصلے خود کرے، امریکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، وجہ؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںپروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت پاکستان کی معروف ماہر معاشیات اور تجزیہ کار ہیں، وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے کالج آف اکنامکس اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کی ڈین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں، رواں سال انکی کتاب “Alternative to the IMF And Other Out of the Box Solutions” کو بہت پزیرائی ملی۔ وہ اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز، فورمز اور ٹاک شوز میں بحیثیت تجزیہ کار ملکی و عالمی معاشی امور پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران،پاکستان کیجانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اعلان، پاک ایران تجارتی و اقتصادی تعلقات، اسکی اہمیت، بہتری و فروغ میں رکاوٹ سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے کراچی میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شاہدہ وزارت پاکستان کی
پڑھیں:
ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
واشنگٹن:امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
https://t.co/Wtbk84dEsc
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔