فیصل قریشی کی اہلیہ اپنی کسی حرکت پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
فیصل قریشی کی اہلیہ شوبز کی دنیا کی چکاچوند سے دور رہتی ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارتی ہیں لیکن ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔
ثناء فیصل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے بیٹے کو اس کے بابا فیصل قریشی کا ڈراما دکھا رہی ہوتی ہیں۔
انھوں نے اس ویڈیو کے کیپشن پر لکھا تھا کہ بابا بھوت بنے ہوئے ہیں جب کہ ان کا بیٹا اس تصویر میں کافی پریشان دیکھائی دے رہا ہے۔
یہ فیصل قریشی کے نئے ڈرامے بہروپیا کا ایک سین ہے جس میں ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈ کے شکار فیصل قریشی مدیحہ امام کو سیڑھیوں سے دھکا دے رہے ہیں۔
یہ سین دیکھ کر ان کے بیٹے فرمان نے والدہ ثنا قریشی سے پوچھا کہ ‘کیا بابا مونسٹر (بھوت) ہیں؟۔
ثنا فیصل نے بھی لکھا کہ ‘فرمان ڈراما ‘بہروپیا‘ دیکھ رہا ہے اور وہ اپنے بابا کے کردار کے مختلف انداز دیکھ کر حیران بھی ہے اور لطف بھی اٹھا رہا ہے’۔
فیصل قریشی کی اہلیہ کی یہ ویڈیو مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئی اور انھوں نے کہا کہ معصوم بچے کو ایسیے کردار نہیں دیکھانے چاہیے۔ ذہن پر برے اثرات پڑ سکتے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل قریشی
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔