سکردو، ایم ڈبلیو ایم کی تکریم شہداء کانفرنس شروع ہو گئی، اہم شخصیات شریک
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ہر سال جون کے مہینے میں سکرود میں شہداء اور مظلوم کے حوالے سے بڑے عوامی جلسے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں اہم سیاسی و مذہبی قائدین شرکت کرتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سالانہ عوامی جلسہ بعنوان " تکریم شہدا و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس" سکردو یادگار شہداء پر شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، ایم این اے انجنئیر حمید حسین، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا سید علی رضوی، سمیت سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ہر سال جون کے مہینے میں سکرود میں شہداء اور مظلوم کے حوالے سے بڑے عوامی جلسے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں اہم سیاسی و مذہبی قائدین شرکت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم
پڑھیں:
ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و اساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
دورے کے دوران طلباء کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے طلباء کو ملکی دفاع، عسکری تربیت اور جدید جنگی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔
دورے کا مقصد سول و ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو وطن کے دفاع میں پاک فوج کے کردار سے روشناس کرانا تھا۔
طلباء و طالبات نے پاک فوج کی قربانیوں کو امن کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کے والدین قوم کے اصل محسن ہیں۔ ایک طالبہ نے کہا کہ وہ پاک فوج کی شکر گزار ہے جس کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔
دوسری طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جدید دفاعی آلات اور عملی مشقوں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا اصل امتیاز اس کا اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور وطن سے بے لوث محبت ہے۔
اساتذہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان ہر وقت ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں، قوم ان کے جذبۂ قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔