اپڈیٹ: سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کی شہداء کانفرنس کے مناظر
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
شہدا کانفرنس سے انجینئر حمید حسین، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید مظاہر حسین موسوی، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے خطاب کیا۔ تھوڑی دیر بعد سینیٹر راجہ ناصر عباس، سید راحت حسین، ناصر شیرازی خطاب کرینگے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
شہداء کانفرنس میں منقبت خوانی
منقبت پیش کرتے ہوئے
کانفرنس میں شریک عوام
کانفرنس کے شرکاء
عوام کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک
سٹیج پر علامہ ناصر عباس، سید راحت حسین، ناصر شیرازی موجود ہیں
کانفرنس کے شرکا کا منظر
علامہ ناصر عباس جعفری پنڈال میں آتے ہوئے
اپوزیشن لیڈر کاظم میثم خطاب کر رہے ہیں
کاظم میثم کا خطاب
معروف منقبت و نوحہ خواں اجمل حسین ذاکری
اجمل ذاکری منقبت پیش کرتے ہوئے
تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سالانہ شہداء کانفرنس سکردو میں جاری ہے۔ تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہان کانفرنس یادگار شہداء پر منعقد ہو رہی ہے جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو کے مرکزی و صوبائی قائدین شریک ہیں جبکہ سکردو اور شگر سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں شہداء کے خانوادے بھی شریک ہیں۔ سٹیج پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، ناصر شیرازی سمیت دیگر قائدین موجود ہیں۔ انجمن امامیہ بلتستان کے ممبران بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔ شہدا کانفرنس سے انجینئر حمید حسین، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید مظاہر حسین موسوی، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے خطاب کیا۔ تھوڑی دیر بعد سینیٹر راجہ ناصر عباس، سید راحت حسین، ناصر شیرازی خطاب کرینگے۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کانفرنس میں کاظم میثم
پڑھیں:
اب ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز بھی "اپنی چھت اپنا گھر" کاخواب حقیقت میں بدل سکیں گے
سٹی42: ستھرا پنجاب کے صفائی کے ہیروز اب "اپنی چھت اپنا گھر" اسکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنا ذاتی گھر حاصل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ورکرز کیلئے ایک خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین اور اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ نے تقریب میں شرکت کی۔ بابر صاحب دین نے بتایا کہ ورکروں کی آسانی کیلئے سہولت مراکز پر خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ گھر کی تعمیر کیلئے آسان قرضے حاصل کر سکیں۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 12 ہزار سے زائد ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مرحلہ وار راشن کارڈز کی تقسیم بھی شروع کی جا رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد سینٹری ہیروز کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مرزا ولید بیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یہ آگاہی سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ورکرز اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 77 ہزار سے زائد خاندان اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ 14 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں میں شفٹ ہو چکے ہیں۔
کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری
انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے چار سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کیا جائے گا اور ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ورکرز اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔