سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کی شہداء کانفرنس کی جھلکیاں
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو کے مرکزی و صوبائی قائدین شریک ہیں جبکہ سکردو اور شگر سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں شہداء کے خانوادے بھی شریک ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
سکردو میں تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس
رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین خطاب کر رہے ہیں
کانفرنس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے
انجینئر حمید حسین کا خطاب
سکردو میں تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس
تکریم شہداء کانفرنس میں شریک عوام
گلگت سے آغا راحت حسین بھی کانفرنس میں پہنچے
ایم ڈبلیو ایم کے رکن قومی اسمبلی حمید حسین کا خطاب
آغا مظاہر حسین موسوی خطاب کر رہے ہیں
سٹیج پر اہم سیاسی و مذہبی شخصیات موجود ہیں
رکن جی بی کونسل شیخ احمد نوری خطاب کر رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سالانہ شہداء کانفرنس سکردو میں جاری ہے۔ تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہان کانفرنس یادگار شہداء پر منعقد ہو رہی ہے جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو کے مرکزی و صوبائی قائدین شریک ہیں جبکہ سکردو اور شگر سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں شہداء کے خانوادے بھی شریک ہیں۔ سٹیج پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، ناصر شیرازی سمیت دیگر قائدین موجود ہیں۔ انجمن امامیہ بلتستان کے ممبران بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔ شہدا کانفرنس سے انجینئر حمید حسین، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید مظاہر حسین موسوی نے خطاب کیا۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تکریم شہداء کانفرنس میں ایم ڈبلیو شریک ہیں
پڑھیں:
دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ڈھاکا:دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں ٹیمیں میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے، ابرار کی جگہ احمد دانیال اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔
بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان الیون:
فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال
بنگلہ دیش الیون:
پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان