پی پی52 ضمنی الیکشن، (ن) لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میڈیا کو موصول ہوگئے، جسکے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے پی پی52 سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیت لیا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔ تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میڈیا کو موصول ہوگئے، جس کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔ حنا ارشد وڑئچ کو پی ٹی آئی امیدوار پر 38449 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔
ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پر جشن کا سماں ہے، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جیت کی خوشی میں نعرے بازی کی۔ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا، مسلم لیگ نون کے مقامی راہنماء بھی حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں، واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حنا ارشد وڑائچ ضمنی الیکشن پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دو رکنی کمیشن نے ممبر سندھ کی سربراہی میں کی۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید دستی نے استعفیٰ دیا ہے تاہم پارٹی کی جانب سے اس استعفیٰ کی تصدیق نہیں کی جارہی۔ حکام نے مزید کہا کہ عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔
اس موقع پر ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی نے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا، وہ دو پارٹیوں کے رکن کس طرح رہ سکتے ہیں؟۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔