بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام کے مطابق آسام میں 8، اروناچل پردیش میں 9 افراد جبکہ میزورم میں 5 افراد لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گئے۔

اسی طرح میگھالیہ میں 6 اور ناگالینڈ اور تریپورہ میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

شدید بارشوں کے بعد برہم پتر اور دیگر دریاؤں میں طغیانی آ گئی، جس کے بعد کئی علاقوں میں دریا اپنی حدود سے باہر نکل گئے۔

فوج نے منی پور میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ریاستی حکام نے صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز

اسلام آبا د (سب نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحی کے دوران میدانی علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نمی سے بھرپور ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواں کا نیا سلسلہ 3 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 5 جون تک اثرانداز رہے گا۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
اسی طرح کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، مختلف اضلاع میں 2 سے 5 جون کے دوران بیشتر اضلاع ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے دیگر علاقوں سیالکوٹ، ناروال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں 2 سے 5 جون کے دوران آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران موسم میدانی علاقوں میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی سرکار عید الاضحی کے موقع پر دوبارہ جارحیت کر سکتی ہے، حکومت اور اداروں کو چوکس رہنا ہو گا،محمد عارف مودی سرکار عید الاضحی کے موقع پر دوبارہ جارحیت کر سکتی ہے، حکومت اور اداروں کو چوکس رہنا ہو گا،محمد عارف بجٹ میں پٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز اے پی سی سی اجلاس، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.2فیصد مقرر عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں 36.14ارب روپے مالیت کے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹا دیے عید پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آندھی، جھکڑ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا
  • بھارت اور بنگلادیش میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں 40 ہوگئیں
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری
  • بھارت میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک
  • بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے32 افراد ہلاک
  • بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک
  • بھارت میں تباہی مچ گئی،بڑے پیمانے پرہلاکتیں
  • مون سون کی تباہی: بھارت میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 ہلاکتیں
  • نائجیریا میں خطرناک سیلاب سے تباہی، 150 سے زائد افراد ہلاک 300 سے زائد بے گھر ہوگئے