Nawaiwaqt:
2025-11-03@10:10:31 GMT

پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی

وفاقی ادارہ شماریات نے ماہ مئی کے حوالے سے مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں. جس کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات ایک حکومتی ادارہ ہے جو ملک میں مہنگائی کی شرح کا تعین کرتا ہے۔ ماہانہ اور ہفتہ وار اس حوالے سے رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔ادارہ شماریات نے گزرے ماہ مئی 2025 سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے .

جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تک بڑھ گئی جب کہ اس سے قبل اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.3 فیصد پر تھی۔پاکستان کے شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد تھی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال مہنگائی کی شرح زیادہ سے زیادہ 7.5فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف آئندہ 6 سال تک پاکستان میں مہنگائی کی کیا شرح رہے گی، اس حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں مہنگائی کی شرح

پڑھیں:

پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ

فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 سے ستمبر 2025 کے دوران صحافیوں پر حملے کے  142 واقعات ریکارڈ کیے گئے، ریکارڈ کیے گئے زیادہ تر کیسز پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فریڈم نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اظہارِ  رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق ہے۔ فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 سے ستمبر 2025 کے دوران صحافیوں پر حملے کے  142 واقعات ریکارڈ کیے گئے، ریکارڈ کیے گئے زیادہ تر کیسز پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے۔ فریڈم نیٹ ورک کے مطابق وفاقی حکومت کے پہلے سال کے دوران 36  مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے 22  پیکا اور 14 پاکستان پینل کوڈ کے تحت تھے۔ رپورٹ میں جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اظہارِ رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں اے آئی کا استعمال 15 فیصد سے بھی کم، یو اے ای اور سنگاپور سرفہرست
  • چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی نگرانی کا عالمی ادارہ قائم کرنے پر زور
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • ترقی کی چکا چوند کے پیچھے کا منظر
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
  • اسلام آباد: مہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان اور کویت کے نمائندے دستاویز دکھارہے ہیں
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ
  • پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات