عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چوتھی بار بھیر پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلیے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے تفتیش میں تعاون اور ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی،لاہور پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی۔
لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم چار گھنٹے اڈیالہ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔
لاہور پولیس کی ٹیم عدالتی حکم پر ٹیسٹ کرنے کے لئے دوپہر پونے ایک بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، جسے 9 مئی مقدمات کی تفتیش کے لئے پولی گرافک ٹیسٹ کرنا تھا۔
بانی پی ٹی آئی پہلے بھی 3 مرتبہ لاہور پولیس ٹیم کو ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔ پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں پہنچی جبکہ پنجاب فرانزک کے ماہرین بھی اس میں شامل تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولی گرافک ٹیسٹ لاہور پولیس سے انکار پولیس کی
پڑھیں:
عمران خان کے دونوں بیٹوں کی پاکستان آنے کی تصدیق، پی ٹی آئی کا تفصیلات بتانے سے انکار
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تصدیق کردی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آرہے ہیں۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان، پارٹی رہنما سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر علی ظفر نے سلیمان اور قاسم کے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں بیٹوں سے ملاقات کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔
وکلا نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی پاکستان آمد اور ان کے قیام کی تفصیلات فوری نہیں بتا سکتے، علیمہ خان نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی والد سے ملاقات آئینی حق ہے، ہم چاہتے ہیں بیٹوں کی ملاقات میں کوئی قانونی رکاوٹ نا ہو، ہائی کورٹ سے ملاقات کی اجازت کی پٹیشن کسی بھی وقت دائر ہوسکتی ہے۔