پشاور میں عید پر نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر پاپندی لگادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے عید پر نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر پاپندی عائد کردی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی 2 جون سے 7 روز تک نافذ العمل ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوقوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جانوروں کی آلائشیں نالوں میں پھینکنے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ عید کے دنوں میں ندی، نہروں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر پاپندی عائد کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت نہروں ڈیمز میں نہانے پر 30 روز تک پابندی رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب دفعہ 144 نافذ، جلسے اور ریلیاں ممنوع، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان و خطبے کے لیے محدود
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس دوران ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں، احتجاج، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
عوامی اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر مکمل پابندیمحکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق، چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
اسی طرح اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال، اور اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم پر بھی سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
استثنیٰ حاصل سرگرمیاںحکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق، شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
علاوہ ازیں، سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکار اور عدالتی کارروائیاں بھی اس فیصلے کے دائرہ کار میں نہیں آئیں گی۔
فیصلے کی وجہ اور مدتترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 8 نومبر تک نافذالعمل رہے گی، اور اس دوران لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں