سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کیخلاف دائر درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملہ پر جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔
عدالت نے کہا کہ کیس کو 2 بار کال کیا گیا نہ شیخ وقاص اکرم آئے اور نہ ان کے وکیل پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر شیخ وقاص و دیگر کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی قیادت سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر منفی جے آئی ٹی
پڑھیں:
اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے، رپورٹ میں انکشاف
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یورپ اور شمالی امریکا کے کچھ حصوں میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے ادائیگی کرکے بین الاقوامی مہمات چلائیں اور ان میں غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہونے کا پروپیگنڈا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جبری قحط مسلط کرنے والے اسرائیل نے غزہ میں کسی قسم کا قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں یورو خرچ کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یورپ اور شمالی امریکا کے کچھ حصوں میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے ادائیگی کرکے بین الاقوامی مہمات چلائیں اور ان میں غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہونے کا پروپیگنڈا کیا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی سفاکیت اور بربریت کے باعث قحط کی صورتحال ختم نہ ہوسکی، جبری قحط سے 3 اور فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بھی جاری ہیں، صیہونی فوج نے ایک روز میں مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں 6 سالہ جڑواں بچے بھی شامل تھے، جبکہ 3 صحافی بھی اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا شکار ہوئے۔ اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں 64 ہزار 871 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 64 ہزار 610 زخمی ہوچکے ہیں۔