ادب و موسیقی کی شام: ریڈیئنس ایونٹس نے عجمان میں "ابھی کچھ لوگ باقی ہیں" کا شاندار انعقاد کیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
عجمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 جون 2025ء) عجمان کے باہی عجمان پیلس ہوٹل میں اردو ادب اور کلاسیکی موسیقی کی دلکش شام "ابھی کچھ لوگ باقی ہیں" کے عنوان سے ریڈیئنس ایونٹس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس نے حاضرین کو ایک روحانی اور ثقافتی سفر پر لے لیا۔ یہ محفل دو حصوں پر مشتمل تھی: پہلا حصہ مشاعرہ اور دوسرا غزل نائٹ، جو اردو زبان و ادب اور موسیقی سے محبت رکھنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہ تھا۔
اس تقریب کا افتتاح متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر، فیصل نیاز ترمذی نے کیا۔ انہوں نے اردو ادب کے فروغ اور اس طرح کے بامقصد ثقافتی پروگرام کے انعقاد پر منتظمین اویس احمد بھٹی اور حماد حسن بھٹی کی کوششوں کو سراہا۔ مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر عباس تابش نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض ممتاز ادبی شخصیات امبرین حسیب عنبر اور شکیل جاذب نے نہایت خوبصورتی سے انجام دیے۔(جاری ہے)
اس یادگار مشاعرے میں شرکت کرنے والے ممتاز شعرا میں شامل تھے: عباس تابش، ڈاکٹر سباحت عاصم واسطی، احمد سلمان، سید جرار، ملک ایم عرفان، رضا احمد رضا، احمد عطااللہ، علی زریوں، سلیمان جاذب، عمیر نجم، صائمہ آفتاب، راکب مختار، ضیا مذکور، شکیل جاذب، امبرین حسیب عنبر اور تابش زیدی۔ مشاعرے کے بعد عظیم استاد شفقت سلامت علی خان اور ان کے ہمنواؤں کی جانب سے پیش کی گئی غزلوں نے محفل کو روح پرور بنا دیا اور حاضرین کی بھرپور داد وصول کی۔ باہی عجمان پیلس ہوٹل کے جنرل مینیجر، افتخار حمدانی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، اعزازی شیلڈز پیش کیں اور ادب و ثقافت کی ترویج میں ہوٹل کے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ "ابھی کچھ لوگ باقی ہیں" کی کامیابی نہ صرف اردو ادب اور موسیقی سے محبت کے جذبے کی عکاس تھی بلکہ متحدہ عرب امارات میں جنوبی ایشیائی ثقافت کے فروغ کا روشن استعارہ بھی بن گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
—فائل فوٹوپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکلاء اور سرکاری وکیل نے حتمی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریروں اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل کر لیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم این اے احمد چھٹہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ فیصلے کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نےکہا ہے کہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے۔
عدالت نے احمد خان بچھر سمیت کیس کے 32 ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کل صبح 10 بجے مزید دلائل دیں گے جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا، ملزمان کے خلاف 61 سرکاری گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے۔
واضح رہے کہ میانوالی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کے زیادہ تر ملزمان ضمانت پر ہیں۔