ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر کھانے سے پہلے جو سے حاصل شدہ فائبر سپلیمنٹ جسم سے زہریلے فارایور کیمیکلز خارج کر سکتا ہے۔پر اور پولی فلورو الکائل مرکبات (پی ایف ایز) جن کو عام طور پر فار ایور کیمیکلز کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ عموماً نان-اسٹک برتن، کاسمیٹکس، داغ کی مزاحمت کرنے والے کپڑے، فائر فائٹنگ فومز، فوڈ پیکجنگ اور واٹر پروف کلاتھنگ بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں۔یہ مرکبات ماحول میں سیکڑوں برسوں تک باقی رہتے ہیں اور صحت کے متعدد مسائل سے تعلق رکھتے ہیں جن میں بانجھ پن، بچوں کی نشو نما میں تاخیر اور کینسر کی کچھ اقسام کے خطرات میں اضافہ شامل ہے۔سائنس دان کافی عرصے سے ان مرکبات کو جسم اور ماحول سے نکالنے یا کم از کم بے ضرر مرکبات میں بدلنے کے لیے راہیں تلاش کر رہے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ پی ایف ایز کے زہریلے پن کے حوالے سے بڑھتے تحفظات کے باوجود جسم میں ان کی مقدار کم کرنے کے طریقے کم ہیں۔

انوائرنمنٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بِیٹا-گلوکن فائبر کی حامل غذائی سمپلینٹ کی کھپت جسم میں واضح طور پر پی ایف ایز کی مقدار کم کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی سلنڈرز اور اوور لوڈنگ کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک کریک ڈاؤن کے دوران 1500 سے زائد گاڑیوں کو بند کیا جا چکا ہے۔ آپریشن کے دوران 60 سے زائد اسکول بچوں کو غیر محفوظ گاڑیوں سے نکال کر ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین کو غیر محفوظ ٹرانسپورٹ کے خطرات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی ہے کہ اسکول وینز کی چیکنگ کو اولین ترجیح دی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ غیر قانونی گیس سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔


 
 

متعلقہ مضامین

  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • افغان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں، ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند
  • دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
  • سیگریٹ نوشی ٹائپ 2 ذیابیطس کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے، تحقیق
  • شادی میں تاخیر پاکستانی خواتین کو موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • اب چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں! سائنسدانوں نے نظر کی کمزوری کا نیا علاج دریافت کرلیا
  • کسی ملزم کو عدالتی پراسیس کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس