انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی بھارتی حمایت یافتہ 14 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور بہادری کو سراہا۔
صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ انڈین سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں خوارجیوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشتگرد کا مکمل صفایا کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پر سیکیورٹی فورسز کو بھارتی حمایت یافتہ سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ”انڈیا ٹوڈے“ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی ہے۔
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اس من گھڑت خبر کو ”انڈیا ٹوڈے ”نے غیر مصدقہ ”سورس” سے شائع کیا اور دیگر بھارتی اداروں نے بغیر تصدیق کے پھیلایا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے بھارت دہشت گردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف گودی میڈیا جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔