وفاقی بجٹ 26-2025؛ گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی قیمتوں میں کمی ممکن ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
10 جون کو وفاقی حکومت کی جانب مالی سال 2025۔26 کا بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہیں۔ جس پر قریباً ہر فرد کی نظر ہے۔ اس وقت ہر خاص و عام شخص کی دلچسپی ہے کہ بجٹ میں کیا مہنگا ہونے جا رہا ہے اور کن چیزوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے؟
پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو ہمیشہ موٹر بائیکس اور گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں خاص طور پر گاڑیوں کی قیمتیں گزشتہ چند برس سے بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ جس کے باعث گاڑی خریدنا نہایت مشکل ہو چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بجٹ میں عوام کو گاڑیوں اور موٹر بائیکس پر کتنا ریلیف مل سکتا ہے یا پھر مزید کتنے ٹیکسز اس سیکٹر پر عائد ہو سکتے ہیں۔
آل پاکستان موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تھوڑا ریلیف ملتا ہوا نظر آرہا ہے۔ کیونکہ آئی ایم ایف نے ڈیوٹیز کم کرنے کا کہا ہے اور دوسرا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ سے 5 سال کی پابندی ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے 2000 ارب روپے پر مشتمل بجٹ میں خاص بات کیا ہوسکتی ہے؟
ایچ ایم اکبر شہزاد کہتے ہیں کہ اگر 5 سال تک پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ سے پابندی ہٹا دی جاتی ہے تو اس سے 5 سال پرانی جاپانی گاڑیاں کافی سستی ہوجائیں گی، یعنی جب ملک میں کم قیمت والی گاڑیاں آئیں گی تو عوام کو فائدہ ہوگا اور جب امپورٹ میں اضافہ ہوگا تو حکومت کو ڈیوٹیز اور ٹیکسز بھی زیادہ ملیں گے۔
ایچ ایم اکبر شہزاد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو ٹیکسز، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیل ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو کم کرنے کا بھی کہا گیا ہے اور اگر ایسا ہوجاتا ہے تو پھر آٹو سیکٹر پر مزید مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ایسا ہونا آٹو انڈسٹر کو زندہ رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان میں گاڑیوں کی امپورٹ میں اضافہ ہوگا تو یقیناً لوکل انڈسٹری بھی اپنے معیار اور کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گی یعنی مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور بجٹ میں حکومت کی جانب سے یہ سب اعلانات کیے جائیں گے۔ باقی مزید کیا کچھ آٹو سیکٹر میں ہونے جا رہا ہے۔ وہ تو بجٹ یا بجٹ سے 2 دن قبل ہی پتا چلے گا۔
مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ 26-2025: سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا کتنا امکان ہے؟
پاک وہیلز کے بانی سنیل منج کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لوکل گاڑیوں یا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بجٹ میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہوگا۔ صرف امپورٹڈ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی تھوڑی سی کم ہو جائے گی۔ جو امیروں کی پر تعیش گاڑیاں ہیں، جیسا کہ لینڈ کروزر، پراڈو، مرسیڈیز، بی ایم ڈبلیو وغیرہ ان تمام گاڑیوں کی امپورٹ کی قیمت تھوڑی سی کم ہو جائے گی۔ مگر لوکل انڈسٹری کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔
سنیل منج کا مزید کہنا تھا عام عوام کے ساتھ یہ ہوگا کہ فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے پیٹرولیم لیوی فکس کر دی جائے گی۔ اور کاربن ٹیکس بھی لگ رہا ہے تو کوئی خاص اچھی خبر کم از کم عوام کے لیے تو نہیں ہے۔
پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق ممبر شوکت قریشی کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت کچھ کم بھی ہو جائے اور بجٹ میں معمولی رعایتیں دی جائیں، لیکن یہ سب درآمدات سے جُڑا ہوا ہے۔ کیونکہ ہم یہاں صرف 30 فیصد ماڈلز بھی مقامی طور پر تیار نہیں کررہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ گاڑی موتڑ بائیک وفاقی بجٹ 26-2025.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وفاقی بجٹ 26 2025 کی قیمتوں میں گاڑیوں کی کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی سے گزرتے وقت خاتون کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑ لیتا ہے۔
موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے۔