جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا وہ خود کبھی پائیدار امن نہیں پاسکتا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا وہ خود کبھی پائیدار امن نہیں پاسکتا۔ پنجاب نے پاکستان میں پہلی بار چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی۔
جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں معصوم بچے جارحیت کا شکار ہیں۔
پنجاب کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کر لی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے، غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں ننھی لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بےحسی کا نوحہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے نیچے ہزاروں معصوم بچے بھی دفن ہوگئے، کشمیر کی فضائیں اُن بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت کا شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، بدقسمتی سے بچے حالتِ امن میں بھی جارحیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں معصوم بچوں کو جارحیت سے محفوظ رکھنے کےلیے اقدامات کریں گے۔ پنجاب کا ہر ادارہ، قانون اور قدم بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح کےلیے ہم آہنگ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چائلڈ پروٹیکشن جارحیت کا شکار مریم نواز امن نہیں
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔