وزیراعظم اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کل دورے پر سعودی عرب پر روانہ ہوں گے جہاں وہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحیٰ سعودی عرب میں کریں گے اور بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پروزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کے لیے گزشتہ ماہ کے اختتامی ہفتے میں ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا .
بعد ازاں بھارت نے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد سمیت 6 مقامات پر میزائل حملے کیے .جس کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے تھے، جس کے جواب میں پاکستان فوری دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔
بھارت نے 10 فروری کی رات پاکستان کی 3 ایئربیسز کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا .جس کے بعد علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں’آپریشن بنیان مرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف بھارتی جارحیت پاکستان کی کرتے ہوئے بھارت نے ہوں گے
پڑھیں:
ترک وزیر توانائی الپ ارسلان کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
ترکیہ کے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائرقدار نے منگل جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مصری وزیرِ خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خصوصاً پاک ترکیہ تعاون کو توانائی کے شعبے میں وسعت دینے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹیجک تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہداف اور علاقائی استحکام کے لیے شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیے: وزیراعظم کے وطن پہنچتے ہی فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیر قانون
آرمی چیف نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی مستقل حمایت پر ترکیہ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
الپ ارسلان نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترک وزیر برائے توانائی الپ ارسلان ترکیہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر