سفارتی میدان میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی کرے گا۔ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد، سفری پابندیاں، ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے کرے گی۔ اعلیٰ سفارت کار کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی چیلنجز کے حل میں فعال کردارادا کرے گا، پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کو سفارتی میدان میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی (CTC) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
اس اہم پیشرفت کو عالمی سطح پر پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ بھارت کے اُس بیانیے کو شدید دھچکا لگا ہے جس میں پاکستان پر دہشتگردی کی سرپرستی کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔
سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی دنیا بھر میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی نگرانی کرتی ہے اور اس کی قیادت میں کیا گیا کوئی بھی فیصلہ عالمی سطح پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس انتخاب کے بعد پاکستان نہ صرف اس کمیٹی میں کلیدی کردار ادا کرے گا بلکہ طالبان پر پابندیوں سے متعلق قائم ذیلی کمیٹی کی صدارت بھی سنبھالے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیاں عائد کرنے اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے جیسے اہم فیصلے کرتی ہے۔ پاکستان کی صدارت میں ان امور پر براہ راست اثر انداز ہونے کا اختیار اسے خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف حکمت عملیوں میں مزید مؤثر کردار دے گا۔
پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی چیلنجز کے حل میں ایک ذمہ دار اور متحرک ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار ثابت کرنے کی مسلسل کوششیں اب عالمی سطح پر رد ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی کمیٹی سلامتی کونسل کی

پڑھیں:

اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد:

انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔ پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
  • کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قطر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ
  • دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا
  • دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی  درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج
  • دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج