غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں۔

پہلے واقعے میں غزہ کے شجاعیہ محلے میں گشت کے دوران اچانک گلی کے ایک کونے سے فلسطینی بندوق بردار نوجوان نے خودکار ہتھیار سے اسرائیلی فوجیوں پر گولیاں برسا دیں۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگیا جب کہ اس حملے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ماسٹر سارجنٹ (ریزرو) 27 سالہ الون فارکاس کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسرے واقعے میں غزہ کے قریبی علاقے جبالیہ میں حماس کے ایک ڈرون حملے میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جبالیہ میں ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

اس طرح صرف دو روز میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی جب کہ 6 اہلکار زخمی ہیں۔ 

آج ایک اور فوجی کی ہلاکت سے غزہ میں حماس کیساتھ دو بدو جھڑپوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 425 ہوگئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 18 مارچ 2025 کو دو ماہ کی جنگ بندی کو یک طرفہ طور پر ختم کرکے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

تب سے لے کر اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج کے 5 ڈویژنز تعینات کیے گئے ہیں جس کا مقصد حماس کو ختم کرکے شہر میں کسی نئی جماعت یا قیادت کو اقتدار دینا ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی

پڑھیں:

برطانیہ : خاتون اہلکار سے زیادتی پر فوجی افسر کو سزا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی فوج کے سابق سینئر افسر کو خاتون فوجی اہلکار سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 6ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ واقعے کے بعد 19 سالہ خاتون فوجی افسر جیسلی بیک نے خودکشی کرلی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون اہلکار نے جولائی 2021 ء میں اعلیٰ افسران کو شکایت کی تھی کہ اْس وقت کے بیٹری سارجنٹ میجر مائیکل ویبر نے اس پر حملہ کیا۔ شکایت کے باوجود نہ تو واقعہ کی تحقیقات کی گئی اور نہ ہی پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے نے جیسلی بیک کی موت میں بنیادی کردار ادا کیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • برطانیہ : خاتون اہلکار سے زیادتی پر فوجی افسر کو سزا
  • سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • تل ابیب میں ایک اور صہیونی فوجی کی خود سوزی
  • غزہ میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، عبری میڈیا کا انکشاف
  • غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا اہلکار ہلاک
  • رفح میں جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار ہلاک، جوابی فضائی حملوں میں 104 فلسطینی شہید
  • حماس سے جھڑپ میں صیہونی فوج کا اہلکار واصل جہنم
  • حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا اہلکار ہلاک
  • سمندری طوفان ’ملیسا‘ کی تباہ کاریاں, ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی