38 برس بعد برطانیہ میں انگریز راج ختم، برطانوی پروفیسر
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
لاہور:
برطانوی یونیورسٹی آف بکنگھم سے منسلک پروفیسر میتھیو گڈون نے مع ٹیم برطانیہ میں مہاجرین کی سالانہ آمد اور تمام آباد قومیتوں کی شرح پیدائش واموات کے سرکاری اعدادوشمار پر تحقیق کر کے حیرت انگیز پیشن گوئی کر دی۔
ان کی پیش گوئی کے مطابق 2063ء تک سب سے بڑی سابق عالمی سپرپاور میں ایک وقت پاک و ہند کے آقا رہنے والے سفید فام طبقے کی آبادی موجودہ 73 فیصد سے کم ہو کر 49 فیصد رہ جائیگی اور وہ اقلیت کہلائے گا،51 فیصد آبادی غیر سفید فام اقوام کی ہوگی۔
اس تبدیلی کی اہم ترین وجہ یہ کہ سفید فام طبقہ بہت کم بچے پیدا کر رہا،اسی لیے 2100ء میں طبقے کی آبادی محض 33.
پروفیسر میتھیو کی تحقیق ہے کہ برطانوی مسلمانوں کی آبادی جو فی الوقت 7 فیصد ہے، اگلے پچیس سال میں بڑھ کر 11.2 فیصد اور صدی کے اختتام تک تقریباً 20 فیصد ہوجائیگی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روزانہ پانچ منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کم کرسکتی ہے، تحقیق
نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پنے روزانہ کے معمولات میں صرف پانچ منٹ کی ورزش شامل کرنے سے آپ کا بلڈ پریشر کم ہو جاسکتا ہے اور اس سے دل کی بیماری کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے مطالعہ کے لیڈ مصنف جو بلڈجٹ نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کی جسمانی صلاحیت کیسی بھی ہو، بلڈ پریشر پر مثبت اثر ڈالنے میں زیادہ محنت اور دیر نہیں لگتی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ورزش سے متعلق جو چیز منفرد ہے وہ یہ ہے کہ اس میں مختلف چھوٹی چھوٹی جسمانی سرگرمیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں جیسے سیڑھیاں چڑھنے سے لے کر ایک مختصر سائیکلنگ تک جن میں سے اکثر کو روزمرہ کے معمولات میں ضم کیا جا سکتا ہے۔
ٹیم نے اپنے نتائج کو جرنل سرکولیشن میں شائع کیا ہے۔ محققین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر عالمی سطح پر تقریباً 1.3 ارب بالغ افراد کو متاثر کرتا ہے اور یہ فالج اور دیگر وجوہات کی وجہ سے جلد موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔