14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
لاہور میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نیاز بیگ کی رہائشی 14 سالہ لڑکی گھر اکیلی دیکھ کر ملزم گھر میں گھس گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم اسد نے گھر داخل ہو کر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، لڑکی کے شور مچانے پر والد عظیم فوری گھر آیا تو ملزم اسد فرار ہو گیا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ شہری عظیم کی درخواست پر ملزم اسد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ہیومین ریسورس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
’جیو نیوز‘ گریبکراچی میں رینجرز نے کنواری کالونی منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ زید اللّٰہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل کو لوگوں کے نمبرز دیتے تھے، جن پر وہ بھتے کے لیے کال کرتا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔