’اسٹاپ اسرائیل، فری غزہ‘، اسپین کی ویڈیو شیئر کرنے پر خواجہ آصف پر تنقید کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر اسپین ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں ٹریفک اشارے پر لکھا گیا ہے کہ اسٹاپ اسرائیل، فری غزہ۔ خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ اسپین ہے کاش ہم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ہو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار کریں۔ محشر میں کیا جواب دیں گے۔ آقا دوجہاں ﷺ کو ڈیڑھ ارب مسلمانوں نے غزہ کے مسلمانوں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا تھا۔
یہ سپین ھے۔۔کاش ھم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ھو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار کریں۔ محشر میں کیا جواب دیں گے آقا دوجہاں ص کو ڈیڑھ ارب مسلمانوں نے غزہ کے مسلمانوں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا تھا۔۔ pic.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 4, 2025
خواجہ آصف کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ احمد نواز نے لکھا کہ خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے آپ حکومت میں ہیں۔ فلسطینیوں کے لیے کھڑے ہونے کا فیصلہ آپ ہی نے کرنا ہے۔ آپ نے بھی یہی بے بسی دکھانی ہے تو پھر ہمارے وسائل پر قبضہ چھوڑیے اور ہماری نمائندگی سے دستبردار ہو جایے، پھر ہم دیکھ لیں گے اسرائیل کو۔
صارف نے مزید کہا کہ روز محشر صرف ہمارے فلسطینی بھائیوں کا نہیں، ہمارا ہاتھ بھی آپ کے گریبان پر ہو گا۔
خواجہ صاحب! جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے آپ حکومت میں ہیں۔ فلسطینیوں کے لیے کھڑے ہونے کا فیصلہ آپ ہی نے کرنا ہے۔ آپ نے بھی یہی بے بسی دکھانی ہے تو پھر ہمارے وسائل پر قبضہ چھوڑئیے اور ہماری نمائندگی سے دستبردار ہو جائیے، پھر ہم دیکھ لیں گے اسرائیل کو۔ ورنہ خواجہ صاحب! ہم نے آپ کو اور…
— Ahmad Nawaz Kamyana (@WhoAhmadRajput) June 5, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ خواجہ صاحب آپ حکومت میں ہیں آپ تو ایسے پوسٹ کر رہے ہیں جیسے آپ کوئی بے اختیار سے ریڑھی بان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی سگنل ایسے کرا لیں آپ کو کس نے روکا ہے؟ اگر نہیں کرا سکتے اتنی ہمت نہیں ہے توایسی پوسٹ کر کے منافقت نہ کیا کریں۔
خواجہ صاحب آپ حکومت میں ہیں آپ تو ایسے پوسٹ کر رہے ہیں جیسے آپ کوئی بے اختیار سے ریڑھی بان ہوں۔
جناب اپنے ملک میں بھی سگنل ایسے کرا لیں آپ کو کس نے روکا ہے؟
اگر نہیں کرا سکتے اتنی ہمت نہیں تو پلیز ایسی پوسٹ کر کے منافقت نہ کیا کریں۔ شکریہ
— Inam Abbasi (@InamAbbasi11) June 5, 2025
مرزا محمد بیگ نے فلسطین کے لیے بیان دینے پر خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ سوچا آپ کو بتا دوں شاید معلوم نا ہو کہ سینیٹر مشتاق، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کو فلسطین کے حوالے سے یکجہتی پر گرفتار کر کے آپ کی حکومت نے جیل بھیج دیا۔
سینیٹر مشتاق اور ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کو فلسطین کے حوالے سے یکجہتی پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا آپ کی سو کالڈ فلسطین کی سپورٹر حکومت نے۔
سوچا آپ کو بتا دوں شاید معلوم نا ہو۔
— Mirza Muhammad Baig ???????? (@_muhammadbaig) June 5, 2025
اعزاز شمشاد لکھتے ہیں کہ آپ کی حکومت میں کسی کو اسرائیل کے حق میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
آپ کے حکومت میں کسی کو اسرائیل کے حق میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں https://t.co/As6XzulIvZ
— Aizaz shamshad (@imranist786) June 5, 2025
ام ایمن لکھتی ہیں کہ ماشاءاللہ سے ہمارا وزیر دفاع ہی اتنا بے بس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سر آپ کو ویسے کون روک رہا ہے یہ سب کرنے سے؟
ماشاءاللہ سے ہمارا وزیر دفاع ہی اتنا بے بس ہے ????
سر اپکو ویسے کون روک رہا ہے یہ سب کرنے سے ؟؟ https://t.co/QKgS19cSpa
— ام ایمن (@mainhunumeaiman) June 5, 2025
واضح رہے کہ دنیا بھر میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور کبھی اسرائیل سے منسلک مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اپنا حصہ ڈالا جاتا ہے۔ حکومتی سطحوں پر اسرائیل کے اقدامات کی مذمت بھی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپین ٹریفک اشارے خواجہ آصف غزہ فلسطینذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپین ٹریفک اشارے خواجہ ا صف فلسطین آپ حکومت میں ہیں خواجہ صاحب خواجہ ا صف فلسطین کے پوسٹ کر لکھا کہ بھی یہ پھر ہم کے لیے
پڑھیں:
حزب الله کو غیرمسلح کرنے کیلئے لبنان کے پاس زیادہ وقت نہیں، امریکی ایلچی
اپنی ایک تقریر میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں حزب الله کے پاس ہزاروں میزائل ہیں جنہیں اسرائیل اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج امریکی ایلچی "ٹام باراک" نے دعویٰ کیا کہ صیہونی رژیم، لبنان کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ٹام باراک نے ان خیالات کا اظہار منامہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ غیر معقول ہے کہ اسرائیل و لبنان آپس میں بات چیت نہ کریں۔ تاہم ٹام باراک نے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود، روزانہ کی بنیاد پر لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے، حزب الله کے خلاف سخت موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حزب الله، غیر مسلح ہو جائے تو لبنان اور اسرائیل کے درمیان مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی لبنان میں حزب الله کے پاس ہزاروں میزائل ہیں جنہیں اسرائیل اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ لہٰذا سوال یہ ہے کہ ایسا کیا کیا جائے کہ حزب الله ان میزائلوں کو اسرائیل کے خلاف استعمال نہ کرے۔
آخر میں ٹام باراک نے لبنانی حکومت کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ لبنان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، اسے جلد از جلد حزب الله کو غیر مسلح کرنا ہوگا، کیونکہ اسرائیل، حزب الله کے ہتھیاروں کی موجودگی کی وجہ سے روزانہ لبنان پر حملے کر رہا ہے۔ دوسری جانب حزب الله کے سیکرٹری جنرل شیخ "نعیم قاسم" نے اپنے حالیہ خطاب میں زور دے کر کہا کہ لبنان كی جانب سے صیہونی رژیم كے ساتھ مذاكرات كا كوئی بھی نیا دور، اسرائیل كو كلین چِٹ دینے كے مترادف ہوگا۔ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل پہلے طے شدہ شرائط پر عمل درآمد کرے جس میں لبنانی سرزمین سے صیہونی جارحیت کا خاتمہ اور اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔ یاد رہے کہ ابھی تک اسرائیلی فوج، لبنان کے پانچ اہم علاقوں میں موجود ہے اور ان علاقوں سے نکلنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ اس کے برعکس صہیونیوں کا دعویٰ ہے کہ حزب الله کے ہتھیاروں کی موجودگی ہی انہیں لبنان سے نکلنے نہیں دے رہی۔