گیس لیکیج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
کوہاٹ(نیوز ڈیسک)گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ کھاریاں برن سینٹرمنتقل کیاگیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکج دھماکے کے مزید 3 زخمی زیرعلاج ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔