UrduPoint:
2025-09-17@23:57:56 GMT

حج میں ہیٹ سٹریس کے واقعات میں 90 فیصد کمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT

حج میں ہیٹ سٹریس کے واقعات میں 90 فیصد کمی

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) سعودی وزارت صحت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال حج سیزن کے دوران عازمین حج میں گرمی کے دباؤ (ہیٹ سٹریس ) کے واقعات میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارت صحت نے کہا کہ یہ کامیابی صحت کے نظام اور حکومتی اداروں کی ان مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جو صحت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سعودی عرب کے ویژن 2030کے تحت صحت کے شعبے کی تبدیلی کے پروگرام اور ضیوف الرحمن کی خدمت کے پروگرام کے اہداف کے مطابق ہے۔ ان پروگرامز کا مقصد عازمین حج کو بحفاظت اور صحت کے ساتھ مناسک ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔سعودی وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کمی حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے، صحت سے متعلق آگاہی کو تیز کرنے اور صحت کے نظام اور حکومتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے نتیجے میں آئی ہے۔ ان اقدامات نے حجاج کرام کی صحت کو گرمی کے دباؤ سے بچانے اور انہیں آسانی اور اطمینان سے مناسک ادا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صحت کے

پڑھیں:

مالدیپ میں متنازع بل منظور، صحافتی آزادی پر قدغن کے خدشات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 ستمبر 2025ء) مالدیپ کی پارلیمان نے صحافیوں اور میڈیا اداروں کو ضابطہ کار میں لانے کے لیے ایک ایسا متنازع قانون منظور کر لیا ہے، جس پر مقامی اور بین الاقوامی حلقوں نے سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

منگل کی شب منظور ہونے والے 'میڈیا اینڈ براڈکاسٹنگ ریگولیشنز بل‘ کو انسانی حقوق کی تنظیموں نے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

اس قانون کے تحت ایک ریگولیٹری کمیشن قائم کیا جائے گا، جسے میڈیا اداروں کو معطل، اخبارات کی ویب سائٹس بلاک کرنے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا اختیار ہو گا۔

یہ بل صدر محمد معیزو کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ مقامی روزنامہ ''محارو‘‘ کے مطابق بیس سے زائد ملکی اور غیر ملکی تنظیموں نے اس قانون کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن پارلیمان نے ان خدشات کو نظرانداز کر دیا۔

(جاری ہے)

پیرس میں قائم تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (RSF) نے خبردار کیا ہے کہ اس بل میں مبہم زبان استعمال کی گئی ہے، جسے حکومت سینسرشپ کے لیے استعمال کر سکتی ہے، خاص طور پر طاقت کے غلط استعمال کی کوریج کو محدود کرنے کے لیے۔

مجوزہ کمیشن سات اراکین پر مشتمل ہو گا، جن میں سے تین کا تقرر پارلیمان کرے گی جبکہ چار کا انتخاب میڈیا کی صنعت سے ہو گا، تاہم پارلیمان کو انہیں برطرف کرنے کا اختیار ہوگا۔

کمیشن کو 25 ہزار روفیہ (تقریباً 1625 ڈالر) تک صحافیوں اور 100 ہزار روفیہ (6500 ڈالر) تک اداروں پر جرمانہ کرنے، لائسنس منسوخ کرنے اور ایک سال قبل شائع شدہ مواد پر بھی کارروائی کرنے کا اختیار ہو گا۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ نئے ضوابط کا مقصد میڈیا پر عوامی اعتماد قائم کرنا اور جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، تاہم یہ قانون سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لاگو نہیں ہو گا۔

آر ایس ایف کے ورلڈ پریس فریڈم انڈکس میں مالدیپ کا نمبر 180 ممالک میں سے 104ہے، جو کہ قریبی جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان (158) سری لنکا (139) اور بھارت (151) سے کہیں بہتر ہے۔

ادارت: مقبول ملک

متعلقہ مضامین

  • مالدیپ : میڈیا کی نگرانی کیلیے طاقتور کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ
  • پیرس: نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کے سونے کی چوری
  • مالدیپ میں متنازع بل منظور، صحافتی آزادی پر قدغن کے خدشات
  • سعودی عرب کا لکسمبرگ کے ریاستِ فلسطین تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
  • سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
  • خلائی پروگرام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپارکو ڈے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
  • حکومت کا 2600 ارب روپے کے قرض قبل از وقت واپس کرنے اور 850 ارب کی سود بچانے کا دعویٰ
  • تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک کے درمیان معاہدہ
  •   سعودی عرب : فلو ویکسین کے لیے آن لائن بکنگ کا اعلان