غزہ کو ایک "حقیقی جہنم" میں بدل دیا گیا ہے، یونیسیف
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
فلسطین میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کو "مجسم جہنم" قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس خطے کی صورتحال لحظہ بہ لحظہ خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) کے ترجمان کاظم ابو خلف نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ دور، غزہ میں خواتین و بچوں کے لئے بدترین ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق کاظم ابو خلف کا کہنا تھا کہ غزہ کو آج ایک "حقیقی جہنم" میں بدل دیا گیا ہے اور اس کی صورتحال ہر گزرتے لمحے کے ساتھ خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ انھوں نے غزہ کے لئے انسانی امداد کی ترسیل کو "انتہائی ناکافی" قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ غزہ کے آغاز سے لے کر اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی بچے جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں کاظم ابو خلف نے تاکید کی کہ اس وقت غزہ میں کوئی فعال انسانی تنظیم موجود نہیں جبکہ اس امر کے باعث غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی کے ساتھ پھیل رہی جس نے زیادہ تر کمسن فلسطینی بچوں کو اپنے نشانے پر لے رکھا ہے۔
-
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک شخص کو کوئٹہ سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاالدین، 2 کا تعلق گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم عبداللہ کو گرفتار کیا، جس کے ساتھ 2 افراد بھی موجود تھے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور پاکستانی شناختی کارڈز کی جعلی کاپیاں برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اسمگلنگ کے دیگر نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی، تاکہ انسانی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے میں مدد مل سکے۔