آلائشوں کو ضائع کرنے کے بجائے ان سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان رفیع الحق نے آلائشوں کو ضائع کرنے کے بجائے انہیں کارآمد بنا کر پودوں کی کھاد بنانے کا ماشورہ دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان رفیع الحق کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے سے آلائشیں ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں کا سبب بنتی ہیں لہٰذا آلائشوں کو ضائع نہ کریں ان سے پودوں کیلئے کھاد بنائیں۔
رفیع الحق کے مطابق آلائشوں کو ماحول دوست انداز میں استعمال کر کے زمین کی زرخیزی بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ تربیت یافتہ افراد، ادارے ، شعبہ باغات اور زرعی ادارے اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
آلائشوں سے کھاد کیسی بنائی جائے:ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان رفیع الحق نے کہا کہ آنتیں،گوشت کے ٹکڑوں، خون، سبزیوں کے چھلکوں، پتوں اور مٹی کو ملاکر کمپوزٹ تیار کیاجاسکتا ہے، یہ کھاد کسی بھی پارک کےکونے میں تیار کی جا سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کھاد بنانے کیلئے آلائشیں، پتیاں، گھاس اور مٹی تہہ بہ تہہ رکھیں، 40 سے 60 دن میں اعلیٰ معیار کی کھاد تیار ہو جاتی ہے۔
رفیع الحق کا مزید کہنا تھا کہ جانوروں کا خون نائٹروجن سے بھرپور ہوتا ہے، جانوروں کے خون کو بطور مائع کھاد استعمال کیا جا سکتا ہے جو پودوں کے لیے بہترین خوراک ہے، مائع کھاد سبز پتوں والے پودوں کے لیے مفید ہے، مزید برآں جانوروں کی ہڈیوں کو پیس کر "بون میل"بھی بنایا جاتا ہے جو فاسفورس اور کیلشیم سے بھرپور کھاد ہے۔
برف میں جما گوشت گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں کیسے پگھلائیں؟ طریقہ جانیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رفیع الحق
پڑھیں:
گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی
کراچی:گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈسٹری بیوشن کی 8 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔
لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے تاہم ضائع ہونے والے پانی کی نالے اندر ہی نکاسی ہورہی ہے، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
واقعے کی اطلاع واٹر کارپوریشن حکام کو دے دی گئی ہے اور مرمت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بیشتر علاقے 15 دن تک پانی سے محروم رہے تھے۔