پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں ہیں، لیکن ٹیلیویژن پر صاف ستھرا پنجاب نظر آرہا ہے، یہ ان کی منیجمنٹ ہے، ہمارے پاس میڈیا منیجمنٹ کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ کی اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو مستقل قومی مصیبت قرار دے دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم والے نہیں ہیں، انہیں چونا لگانا نہیں آتا، ایم کیو ایم چونا لگانے سے گریز کرے اور کام کرے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ہر چیز پر منفی بات کرتے ہیں، جو حال کراچی کا ایم کیو ایم نے کیا وہ سب کو پتا ہے۔ جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے ضلع وسطی میں پانچوں ٹاؤن جماعت اسلامی کے پاس ہیں، لیکن وہاں بھی صورتحال بہت اچھی نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر میئر کراچی نے کہا کہ وہ کل سے سڑک پر ہی گھوم رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں ہیں، لیکن ٹیلیویژن پر صاف ستھرا پنجاب نظر آرہا ہے، یہ ان کی منیجمنٹ ہے، ہمارے پاس میڈیا منیجمنٹ کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بڑی شاہراہیں دھونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا برنس روڈ سے آغاز کیا ہے، تنقید کرنے والوں نے اے سی میں بیٹھ کر تنقید کی اور بہت کھالیں بھی جمع کر لی ہیں، میں کل سے سڑک پر ہی گھوم رہا ہوں، باقی لوگ ٹھنڈی مشین میں بیٹھ کر الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ ماضی میں آلائشیں کئی کئی دنوں تک پڑی رہتی تھیں، آج عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن ہے، تمام ٹاؤنز میں کام کر رہے ہیں،ہم نے بلاتفریق کلیکشن پوائنٹس بنائے، مشینری کو تعینات کیا، 3 روز متحرک رہنا ہے، شہریوں کی پریشانیوں کو حل کرنا ہے، شہری 1128 پر شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم میئر کراچی نے کہا کہ نہیں ہیں وہاب نے

پڑھیں:

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔

Very well-played boys in Green!
Congratulations to our team for a brilliant performance against South Africa.
My commendation for Chairman PCB @MohsinnaqviC42 and his team for their great efforts.

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 2, 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • ’وہ کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں‘ ٹرمپ نے پاکستان کو ایٹمی تجربات کرنے والے ممالک میں شامل قرار دیدیا
  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • ہمارے ٹاؤن چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر سے کہیں زیادہ بہترہے ، حافظ نعیم الرحمن
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری