Daily Pakistan:
2025-09-18@00:30:38 GMT

ایک سال میں گندم کی پیداوار میں 29 لاکھ ٹن کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT

ایک سال میں گندم کی پیداوار میں 29 لاکھ ٹن کی کمی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اقتصادی سروے کے مطابق گندم کی پیداوار میں 9.8 فیصد کمی ہوئی۔ اور گندم کی پیداوار 31.8 ملین ٹن سے کم ہو کر 28.9 ملین ٹن ہو گئی۔ ایک سال میں گندم کی پیداوار میں 29 لاکھ ٹن کی کمی ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی اقتصادی سروے کی رپورٹ کے مطابق چاول کی پیداوار میں 1.

3 فیصد کمی ہوئی۔ اور چاول کی پیداوار 98.6 لاکھ ٹن سے کم ہو کر 97.2 لاکھ ٹن رہ گئی۔ ایک سال میں چاول کی پیداوار میں ایک لاکھ 40 ہزار ٹن کی کمی ہوئی۔

رواں مالی سال گنے کی پیداوار میں 3.8 فیصد کمی ہوئی۔ اور گنے کی پیداوار 87.6 ملین ٹن سے کم ہو کر 84.2 ملین ٹن رہ گئی۔ ایک سال کے دوران گنے کی پیداوار میں 34 لاکھ ٹن کی کمی ہوئی۔

خاتون نے دوسری شادی کیلئے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا 

کپاس کی پیداوار 30.7 فیصد کم ہوئی اور کپاس کی پیداوار 10.2 ملین بیلز سے کم ہو کر 70 لاکھ بیلز رہ گئی۔ ایک سال کے دوران کپاس کی پیداوار میں 31 لاکھ بیلز کی کمی ہوئی۔

مکئی کی پیداوار میں 15.4 فیصد کمی ہوئی اور مکئی کی پیداوار 97.4 لاکھ ٹن سے کم ہو کر 82.4 لاکھ ٹن ہو گئی۔ ایک سال کے دوران مکئی کی پیداوار میں 15 لاکھ ٹن کی کمی ہوئی۔

ایک سال میں دالوں کی پیداوار میں 14.1 فیصد کمی ہوئی۔ اور دالوں کی پیداوار 34 ہزار 560 ٹن سے کم ہو کر 29 ہزار 658 ٹن رہی۔ ایک سال میں سبزیوں کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ ہوا۔ سبزیوں کی پیداوار 2 لاکھ 95 ہزار ٹن سے بڑھ کر 3 لاکھ 18 ہزار ٹن ہو گئی۔

چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کا حیران کن ردعمل آگیا

ایک سال میں پھلوں کی پیداوار میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔ اور پھلوں کی پیداوار 3 لاکھ 75 ہزار ٹن سے بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار ٹن ہو گئی۔ جبکہ تیل دار فصلوں کی پیداوار میں 29.8 فیصد اضافہ ہوا۔ اور تیل دال فصلوں کی پیداوار 83 ہزار ٹن سے بڑھ کر 91 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چارہ جات کی پیداوار میں 1.8 فیصد کمی ہوئی۔ اور چارہ جات کی پیداوار 6 لاکھ 17 ہزار ٹن سے کم ہو کر 5 لاکھ پانچ ہزار ٹن رہ گئی۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی پیداوار میں 1 گندم کی پیداوار لاکھ ٹن کی کمی ٹن کی کمی ہوئی ٹن سے کم ہو کر فیصد کمی ہوئی کی پیداوار 3 ایک سال میں ٹن ہو گئی کے مطابق فیصد کم ملین ٹن

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 414 پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،ایک لاکھ 56 ہزار کی حد بحال

آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 196 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 337 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا دوسرا دن مکمل
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
  •  نوجوانوں میں مالیاتی امید بلند مگر مجموعی عوامی اعتماد میں کمی ہوئی، اپسوس کا تازہ سروے
  • پنجاب میں سیلاب سے 112 اموات، 47 لاکھ افراد متاثر، پی ڈی ایم اے
  • پنجاب میں تباہ کن سیلاب: 112 جاں بحق، 47 لاکھ متاثر: پی ڈی ایم اے