کراچی: سعیدآباد میں پولیس پر تشدد کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے بلدیہ سعیدآباد میں پولیس اہلکاروں پر نوجوانوں کے تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کانسٹیبل کی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج کیا گیا جس میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے 7 افراد کو تھانے چلنے کا کہا تو انہوں نے مار پیٹ شروع کردی۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ساتوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزمان کی ضمانت منظور
—فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی۔
مقدمے میں گرفتار سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: نوجوان تشدد کیس، متاثرہ نوجوان نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا کراچی: ڈیفنس میں تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالادوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں بھی ملزمان کی درخواست ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔
یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔