عید پر پاکستان بھر میں کتنے جانور پربان کیے گئے؟ٹینریز ایسوسی ایشن نے تفصیلات جاری کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
عید پر پاکستان بھر میں کتنے جانور پربان کیے گئے؟ٹینریز ایسوسی ایشن نے تفصیلات جاری کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی پر ملک بھر میں قربان کئے گئے جانوروں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق مجموعی طور پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان کئے گئے، عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، قربانی کے جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500 ارب سے کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عید قربان پر 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ قربان ہوئے۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی ریکارڈ کی گئی، بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا، اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا، اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی وفد کی سپیکر ہا ئوس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا پاکستانی وفد کی سپیکر ہا ئوس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا بھارتی جنگی جنون خطرہ بن،توازن کیلئے پاکستان کا دفاعی بجٹ بڑھانا ناگزیر غزہ ، اسرائیلی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید، 30 سے زائد زخمی پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات میں ایران بھی شریک ہے، ٹرمپ فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹینریز ایسوسی ایشن
پڑھیں:
ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ایم جی پاکستان نے اپنی دو مشہور الیکٹرک گاڑیوں پر شاندار رعایت کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، محدود مدت کے لیے صارفین کو فی گاڑی 13 لاکھ روپے سے زائد کی بچت کا موقع دیا جا رہا ہے۔
کون سی گاڑیاں شامل ہیں؟
یہ خصوصی آفر MG4 Excite اور MG ZS EV Short Range ماڈلز پر دستیاب ہے، جنہیں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد میں کافی پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔
MG4 Excite کی پرانی قیمت 97 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے اب 13 لاکھ 9 ہزار روپے کم کر کے 84 لاکھ 90 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
MG ZS EV Short Range کی قیمت میں بھی 13 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 96 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے تھی۔
محدود وقت اور اسٹاک !
ایم جی پاکستان نے واضح کیا ہے کہ یہ رعایت محدود تعداد میں دستیاب گاڑیوں کے لیے ہے، اور اس آفر کی مدت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس لیے اگر آپ برقی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ بہترین موقع ہو سکتا ہے — جلدی کیجیے!
ماحول دوست مستقبل کی جانب ایک قدم
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف راغب کرنا اور پاکستان میں ماحولیاتی بہتری کے لیے پائیدار ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف صارفین کو مالی فائدہ ہوگا بلکہ ملک میں صاف ستھری اور جدید سفری سہولتیں بھی فروغ پائیں گی۔
Post Views: 6