آن لائن خریداری پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی حکومت نے آن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں آن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیسز کی تیزی سے ترقی نے ٹیکس قوانین کی پاسداری کرنے والے روایتی کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیاری مسابقتی فضا پیدا کرنے اور ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ ای کامرس پلیٹ فارمز کی طرف سے ترسیل کرنے والے کورئیر اور لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والے ادارے 18 فیصد کی شرح سے ان ای کامرس پلیٹ فارمز سے سیلز ٹیکس وصول کرکے حکومت کو جمع کرائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل اور روایتی کاروبار کے درمیان ٹیکس کے معاملے میں توازن پیدا کرنا ہے تاکہ تمام کاروباری ادارے یکساں شرائط پر کام کر سکیں۔ حکومت کا ماننا ہے کہ آن لائن خریداری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے اس شعبے سے ٹیکس وصولی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت کے لیے اضافی آمدنی کا ذریعہ ثابت ہوگا، تاہم اس کا آن لائن شاپنگ کرنے والے صارفین پر کس حد تک اثر پڑے گا، اس کا اندازہ آنے والے دنوں میں ہو سکے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لائن خریداری سیلز ٹیکس کرنے والے آن لائن
پڑھیں:
محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔