دبئی میں دنیا کے بلند ترین میٹرو سٹیشن کی تعمیر شروع
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، زمین سے 74 میٹر بلند سٹیشن کی تعمیر 2029ء میں مکمل ہوگی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بلند میٹرو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا، تاریخی تقریب کے دوران انہوں نے ایمار پراپرٹیز اسٹیشن کے ڈیزائن کی منظوری دی جو دنیا کا سب سے بلند میٹرو اسٹیشن ہے یہ 74 میٹر بلند ہوگا، یہ سٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک بلیو لائن کا حصہ ہوگا جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029ء کو کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ بلیو لائن کا ٹریک 130 کلومیٹر طویل ہوگا، یہ دبئی کے 9 اہم علاقوں کو جوڑتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کو سفری سہولت فراہم کرے گا، بلیو لائن کے 14 اسٹیشنز ہوں گے جن میں سے 5 زیر زمین ہوں گے، بلیو لائن کے اہم انٹرچینج سٹیشنز میں جداف، راشدیہ اور انٹرنیشنل سٹی شامل ہیں، بلیو لائن دبئی کے علاقوں مردف، ورقا، انٹرنیشنل سٹی، سیلیکون اویسس، انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی، فیسٹیول سٹی، دبئی کریک ہاربر اور راس الخور انڈسٹریل ایریا کو آپس میں جوڑے گی۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ دبئی کریک کو عبور کرنے کے لیے بلیو لائن کا 1.3 کلومیٹر طویل پل کی شکل کا ٹریک بھی تعمیر کیا جائے گا جو دبئی کریک کے اوپر بنایا جانے والا پہلا میٹرو ٹریک ہوگا، دبئی کے بلیو لائن میگا پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 56 ارب درہم یعنی 43 کھرب روپے سے زائد ہوگی، دبئی میٹرو پہلے ہی ریڈ اور گرین لائن کے ذریعے لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے جبکہ حکام نے عزم کیا ہے کہ بلیو لائن کے سٹیشن مزید جدید ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ تقریباً 11 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط اس سٹیشن کو موجودہ شہری ماحول میں ضم کرنے اور 'دبئی؛ مستقبل کا گیٹ وے' کے وژن کو مجسم کرنے کے لیے بنایا جائے گا، سٹیشن کو یومیہ 1 لاکھ 60 ہزار مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں یومیہ صارفین کی تعداد 2040ء تک 70 ہزار سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، نئے سٹیشن کا ڈیزائن کراسنگ گیٹ وے کے تصور سے متاثر ہو کر مشہور امریکی آرکیٹیکچرل فرم نے ڈیزائن کیا ہے، فرم کے ڈیزائنوں میں برج خلیفہ، نیویارک میں اولمپک ٹاور اور شکاگو میں سیئرز ٹاور جیسے مشہور مقامات شامل ہیں۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلیو لائن دبئی کے لائن کے
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔