بجٹ: سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
بجٹ: سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی بجٹ میں سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بجٹ دستاویز کے مطابق ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ، اس فیصلے کا اطلاق غیرفعال طریقے حاصل کردہ آمدنی پر ہو گا، یہ ٹیکس قومی بچت سکیموں پر لاگو نہیں ہو گا۔اسی طرح آن لائن کاروبار کرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای کامرس کا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر اشیا پر ٹیکس لگے گا، ڈیجیٹل طور پر منگوائی جانے والی اشیا اور خدمات پر ٹیکس لگے گا
ای کامرس پر کاروبار کرنے والوں کو ماہانہ ٹرانزکشنز ڈیٹااور ٹیکس رپورٹ دینا ہو گی۔ دستاویز میں قرض کی بنیاد پر حاصل آمدنی پر 25 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے اور شیئرز پر منافع پر ٹیکس کی شرح میں ردوبدل نہیں کیا گیا جبکہ ستر سال سے کم عمر کے زیادہ پنشن لینے والے افراد پر ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے ۔ دوسری جانب سالانہ ایک کروڑ سے زائد وصولی پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کم اور درمیانی پنشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں وفاقی بجٹ ،پراپرٹی کے کاروبار پر ریلیف، سپرٹیکس میں کمی کا اعلان، وفاقی بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ حکومت کا درآمد شدہ ، سمگل گاڑیوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر سب نیوز پر یہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی حکومت پر تنقید مسلح افواج کے افسران، سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر ٹیکس کی شرح میں کرنے کا فیصلہ ٹیکس عائد
پڑھیں:
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔
مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔