ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لائسنسداران عزاداری امام حسین کے اعزاز میں استقبالیہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
استقبالیہ کے شرکا نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور لائسنس داران کے مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کیساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ مرکزی صدر تنظیم لائسنس داران سید موسی رضا بخاری نے استقبالیہ پر صدر بار ملک جاوید علی ڈوگر ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار ملک عدنان احمد کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد کی جانب سے مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین علیہ السلام جنوبی پنجاب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، اس موقع پر مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین علیہ السلام جنوبی پنجاب کے سرپرست اعلی مخدوم عون رضا شمسی سجادہ نشین دربار شاہ شمس، مرکزی صدر سید موسی رضا شاہ بخاری، چیئرمین اخلاق حیدر صدیقی، وائس چیئرمین سید عارف اختر کاظمی، سینیئر نائب صدر مخدوم چن چراغ مشہدی، سینیئر نائب صدر سید رضا اشتر مشہدی، جنرل سیکرٹری سید عمران گیلانی، نائب صدر حیدر علی، نائب صدر چوہدری شاہد حسین، فنانس سیکرٹری شبیر حسین چغتائی، آفس سیکرٹری علی حسن بھٹہ، سیکرٹری نشرواشاعت داور عباس کاظمی، شیخ ندیم اور غضنفر عباس قریشی موجود تھے۔ ملک جاوید علی ڈوگر صدر بار اور ملک عدنان احمد جنرل سیکرٹری نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور لائسنس داران کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر شرکا نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور لائسنس داران کے مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کیساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ مرکزی صدر تنظیم لائسنس داران سید موسی رضا بخاری نے استقبالیہ پر صدر بار ملک جاوید علی ڈوگر ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار ملک عدنان احمد کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر اراکین بار نے مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی کابینہ نے آمدہ محرم الحرام نے امن و امان برقرار رکھنے اور مدینۃ الاولیا ملتان میں لائسنس داران کے مسائل کے حل کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کا وعدہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لائسنس داران کے مسائل تنظیم لائسنس داران ملک عدنان احمد جنرل سیکرٹری بار ملک
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
Only 2 days remain before the World Snooker Championship 2025 takes center stage in Doha, Qatar.
From November 3–13, the world’s finest cue artists will compete in a test of precision, composure, and class. Each frame will tell a story of determination and brilliance.
[IBSF] pic.twitter.com/JgFZxf43Wk
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔
قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔