ایران، داعش کے 9 دہشتگردوں کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
مغربی ایران میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کر دی۔ کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جنوری 2018ء میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایران میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا جرم ثابت ہونے پر داعش کے 9 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ مغربی ایران میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کردی۔ کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جنوری 2018ء میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی تھی، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ محمد پاکپور نے کہا کہ جنگجوؤں کے ساتھیوں نے خودکش دھماکے کرکے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا، سپریم کورٹ کی سزا کی توثیق کرنے پر 9 ملزمان کو پھانسی دے دی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران میں
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔