بجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
بجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے بجٹ 2025-26 میں یو ٹیوب اور سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدنی پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا، نیا قانون آگیا، ٹیکس پر ماہ کی 7 تاریخ تک حکومت کے خزانے میں جمع کرانا ہوگا جبکہ ٹیکس جمع نہ کرانے کی صورت میں جرمانہ بھگتنا ہو سکتا ہے۔سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والے بھی ٹیکس کے ریڈار میں آگئے، یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع سے کمائی میں سرکار بھی شراکت دار ہوگئی۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کے لیے بجٹ پیش کر دیا، اگلے مالی سال کے اس وفاقی بجٹ میں نیا قانون نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا اور یوٹیوب سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس دینا ہوگا۔نئے قانون کے تحت ٹیلی میڈیسن، آڈیو، ویڈیو، ای لرننگ، آن لائن بینکنگ اور لائیو اسٹریمنگ ٹیکس کی زد میں آئیں گے جبکہ ای کامرس ، ای اسٹور اور آن لائن مارکیٹنگ سے منسلک افراد بھی نئے ایکٹ کی زد میں آئیں گے۔
غیرملکی کمپنی سے اشیا یا خدمات کے بدلے رقوم پر بینک اورایکسچینج کمپنیاں 5 فیصد ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوں گی، یہ ٹیکس ماہانہ بنیادوں پر ہر ماہ کی 7 تاریخ کو قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا جبکہ ٹیکس جمع نہ کرایا تو بینک یا ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز حکومت کو 3 ماہ کی رپورٹ دینے کے پابند ہوں گے، اس رپورٹ میں خریدار کا تفصیلی ڈیٹا موجود ہوگا جبکہ رپورٹ جمع نہ کرانے کی صورت میں 10 لاکھ تک جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے، اسی طرح غیرملکی کمپنی نے 3 ماہ تک ٹیکس نہ دیا تو بینک سے رقوم بھیجنا معطل ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے نئے مالی سال 2025- 26 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا، جس میں 600 سے 700 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بڑا اعلان کردیا،تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا ٹرمپ نے چین امریکا تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر لوگ بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی ہم شکل قرار دیتے ہیں۔
سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ انہیں کرینہ کپور سے مشابہت دیتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے جواب دیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں، تب ہی سے لوگ ان کے چہرے کے خدوخال کو کرینہ کپور سے ملاتے آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اداکارہ نے مزید کہا ’میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل کے چھ لوگ ہوتے ہیں تو شاید میں کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل ہوں‘۔
سارہ عمیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح بھی اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے سارہ عمیر کو کرینہ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی پہچان ہوتی ہے، لوگ بالی ووڈ ستاروں سے مشابہت پر خوش کیوں ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پاکستانی اداکار سارہ عمیر کرینہ کپور