آٹومیکانیکا کا آغاز ، 13 پاکستانی ایکسپورٹرز کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) آٹومیکانیکا استنبول 2025 کا آغاز جمعرات، 12 جون کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع ٹی یو یے پی فیئر اینڈ کانگریس سینٹر میں ہوگیا۔ یہ بین الاقوامی آٹوموٹیو نمائش 15 جون 2025 تک جاری رہے گی، جو دنیا بھر کے آٹو پارٹس مینوفیکچررز اور خریداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہی ہے۔نمائش کے 18ویں ایڈیشن میں 47 ممالک سے 1,481 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان اور 25,000 سے زیادہ وزیٹرز کی شرکت متوقع ہے۔ اس عالمی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 13 کمپنیوں نے بھی اپنی جگہ بنائی ہے، جن میں سے 12 کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی معاونت حاصل ہے، جبکہ اوسا کا بیٹریز نے آزادانہ طور پر شرکت کی ہے۔پاکستانی کمپنیوں کے لیے ایک خصوصی ’’پاکستان پویلین‘‘ قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کی آٹوموٹیو انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی برآمدی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔ شرکت کرنے والی کمپنیوں میں ایڈم جی انجینئرنگ، میچ لیس انجینئرنگ، احمد ٹریڈرز، ایم جی اے انڈسٹریز، میٹلائن انڈسٹریز، رستگار انجینئرنگ، راوی آٹوز شیخوپورہ، تھرموسول، سلور فالکن انجینئرنگ، رائل ٹیک، ایس این اے انڈسٹریز، اور دی جنرل ٹائرز شامل ہیں۔ترکی میں پاکستان کے قونصل جنرل نعمان اسلم نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور پاکستانی نمائندگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 15 سالوں سے اس نمائش میں باقاعدگی سے شرکت کر رہا ہے اور وبا کے بعد پاکستانی کمپنیوں میں ایک نیا جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی اسٹریٹجک لوکیشن اور لاجسٹک سہولیات پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
بحرین ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا لاہور واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
حسن علی نے70 کلوگرا م کیٹیگری میں بیچ ریسلنگ میں برانز میڈل جیتا۔ عبدالرحمان 80 کلوگرام کیٹیگری مییں سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے۔
ریسلرز کو علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ریسلنگ فیڈریشن حکام اور ساتھی ریسلرز کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گے۔
صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کے مطابق ایشین یوتھ گیمز میں برانز میڈل ملنا بڑی کامیابی ہے۔ حسن علی ان گیمز میں انفرادی میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
ارشد ستار نے کہا کہ حسن علی بہت باصلاحیت ریسلر ہیں، ان پر مزید محنت کریں گے تاکہ یہ مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی دکھاسکیں۔
سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن اور کوچ انعام بٹ نے وطن واپسی پر حسن علی کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن علی نے بحرین میں پاکستان کاجھنڈا بلند کیا، جس پر ہم سب کو فخر ہے۔
سیکرٹری فیڈریشن انعام بٹ کے مطابق عبدالرحمان نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی، ایک پوائنٹ کی وجہ سے وہ برانز میڈل جیتنے سے محروم رہے۔