حبیب اللہ سیاری ایران کے نئے آرمی چیف تعینات
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
مشرق وسطیٰ ایک نئی اور شدید جنگ کی لپیٹ میں آگیا، اسرائیل نے ایران پر جارحیت کا آغاز کرتے ہوئے ایٹمی تنصیبات، بیلسٹک میزائل سسٹمز اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حملوں میں ایران کے آرمی چیف سمیت اہم عسکری اور سائنسی شخصیات شہید ہو گئی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں ایران کے آرمی چیف جنرل محمد حسین باقری شہید ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ پر فوری طور پر امیر حبیب اللہ سیاری کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔
فضائی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان کی جگہ احمد واحدی کو پاسداران انقلاب کا قائم مقام کمانڈر تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی بھی شہید ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایران کے چھ نمایاں ایٹمی سائنسدان بھی شہید ہوئے ہیں ،جن میں محمد مہدی تہرانچ، ایرانی جوہری تنظیم کے سابق سربراہ فردون عباسی،عبدالرحیم منوچہر،احمد رضا ذوالفقاری،سید امیر حسین شامل ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں دو سو سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر ایران کے مختلف علاقوں میں سو سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کا ہدف ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل سسٹمز، کمانڈ سینٹرز اور فوجی اڈے تھے۔
ایران کی جانب سے حملے کے فوری بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں ایران ایران کے آرمی چیف
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔