اسرائیلی جارحیت پر ایران کا انتباہ: ‘صیہونی حکومت کو بھاری قیمت چکانا ہوگی’
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی کارروائی ’تباہ کن‘ ہوگی، جس سے صیہونی حکومت کو اپنی جارحیت پر پچھتانا پڑے گا۔
یہ اعلان سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اس سخت بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تل ابیب کو خبردار کیا تھا کہ ایران کی سرزمین پر حملے کا جواب سخت اور ناقابل فراموش ہوگا۔
JUST IN ????
Report: Admiral Habibollah Sayyari has been appointed Chief of Staff of Iran’s Armed Forces.
— Open Source Intel (@Osint613) June 13, 2025
جنرل اسٹاف کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رہبر انقلاب کے حکم کی روشنی میں ایران کی مسلح افواج ایسی کارروائی کریں گی جو اسرائیلی حکومت کے لیے سبق بن جائے گی۔
جمعے کی شب اسرائیلی فوج نے ایرانی دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں حملے کیے، ان حملوں میں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری، خواتین اور بچے بھی جاں بحق ہوئے، ایرانی سرکاری ٹی وی کے رپورٹرز اور عینی شاہدین نے جائے وقوعہ پر لاشیں دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور، مسلم امہ سے بیداری کا مطالبہ
ان حملوں میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کو بھی نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والوں میں ایرانی مسلح افواج کے چیئرمین چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی بھی شامل ہیں، جن کی شہادت کی سرکاری سطح پر تصدیق کر دی گئی ہے۔
ایران کی طرف سے شدید ردعمل کی توقع کی جا رہی ہے، اور خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ایرانی عسکری قیادت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا دفاع اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایرانی سرکاری پاسداران انقلاب ٹی وی جنرل اسٹاف چیئرمین چیف آف اسٹاف چیف کمانڈر رہبر انقلاب میجر جنرل حسین سلامی میجر جنرل محمد باقریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران ایرانی سرکاری پاسداران انقلاب ٹی وی جنرل اسٹاف چیئرمین چیف آف اسٹاف چیف کمانڈر رہبر انقلاب میجر جنرل حسین سلامی میں ایران ایران کی
پڑھیں:
ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ
وفد میں یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری، سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور، انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ آرٹ ایران کے ڈائریکٹر سجاد صفار ہارندی، ٹی وی پروڈیوسر مجتبیٰ حیدری، میڈیا پروفیشنل علی رضا کمیلی اور ٹی وی پروڈیوسر علی صدرینیا شامل تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ وفد کے اعزاز میں الفارابی ایڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفد میں یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری، سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور، انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ آرٹ ایران کے ڈائریکٹر سجاد صفار ہارندی، ٹی وی پروڈیوسر مجتبیٰ حیدری، میڈیا پروفیشنل علی رضا کمیلی اور ٹی وی پروڈیوسر علی صدرینیا شامل تھے۔ منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔