UrduPoint:
2025-09-18@15:57:26 GMT

پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان۔ سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں یکم جولائی سے فی لیٹر 2.

5 روپے کاربن لیوی اور دیگر ٹیکسز عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد جمعہ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 4.60 ڈالر (6.63 فیصد) اضافے کے بعد 73.96 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جبکہ دن کے دوران اس کی بلند ترین سطح 78.50 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو 27 جنوری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
                                                                                                                        

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمتوں میں کے بعد

پڑھیں:

جولائی اور اگست کے  درمیان ملکی تجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:

رواں مالی سال2025-26 کے پہلے 2 ماہ(جولائی،اگست) کےدوران ملک کا تجارتی خسارہ 29.63 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیاہے ہے  جب کہ اسی عرصے میں غیرملکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالی سال 2025-26 کےپہلے 2ماہ کےدوران درآمدات میں اضافے سےتجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال جولائی اگست میں 4.66 ارب ڈالر کےمقابلےمیں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

اس حوالے  سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ  رپورٹ کےمطابق 2 ماہ میں مجموعی درآمدات 14.53 فیصد بڑھیں اور11 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ غذائی اشیاکی درآمدات 39کروڑ 47 لاکھ ڈالراضافے سے ایک ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست دودھ،مکھن،کریم،خشک میوے،مسالہ جات،دالوں،سویابین اور پام آئل کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا۔ پام آئل کی امپورٹ پر 64 کروڑ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا،موبائل فونز کی درآمد میں دوگنا سےزیادہ اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے جب کہ 2 ماہ میں اسمارٹ فون کی درآمدات پر30 کروڑ ڈالر کے اخراجات  آئے۔ گزشتہ برس یہ رقم 14 کروڑ 37 لاکھ ڈالرتھی۔

جولائی تا اگست کاروں، بسوں،موٹر سائیکلز کی درآمد میں بھی دو گنا اضافہ ہوا۔ ٹرانسپورٹ کا درآمدی بل 62کروڑ58 لاکھ ڈالرسے تجاوز کرگیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق مشینری کی امپورٹ 22.56 فیصد اضافے کےساتھ ایک ارب 70 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئی۔

ٹیکسٹائل سیکٹرکی درآمدات 7.49 فیصد اضافےسے ایک ارب ڈالررہیں۔ زرعی آلات،کیمکلزکی امپورٹ 4.58 فیصد بڑھ کر ایک  ارب 75 کروڑ ڈالر،لوہے،اسٹیل، ایلومینیم  سمیت ایک ارب ڈالرکی مختلف دھاتیں بھی درآمد کی گئی ہیں جب کہ چائےکی درآمد میں 5.67 فیصد اور چینی کی درآمد میں 19.48 فیصد کمی آئی ہے۔ پیٹرولیم کی درآمد 4.65 فیصد کمی سے 2ارب 53 کروڑ ڈالر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جولائی اور اگست کے  درمیان ملکی تجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا