کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
کراچی:
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج ہفتے کی صبح لانڈھی، شاہ فیصل کے علاقے ملت ٹاؤن اور ماروی گوٹھ قائد آباد و اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
اطلاعات کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 53 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 35 کلومیٹر اور شدت 3.
قبل ازیں جمعرات کے روز (12 جون کو) بھی قائد آباد سمیت ملیر اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرامیرحیدرلغاری نے لانڈھی فالٹ لائن کے آئندہ چندروزتک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی اور بتایا تھا کہ زیرزمین موجود تہوں کی نقل وحرکت کی وجہ سے توانائی پیدا ہورہی ہے،جوبتدریج خارج ہونے کی وجہ سے زلزلوں کا سبب بن رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس جھٹکے محسوس کیے علاقوں میں
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے گارڈن چڑیا گھر کے قریب ناملعوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے چڑیا گھر ٹریفک پولیس چوکی بیٹری مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ جاں بحق ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع سے پہنچ گئی اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول ملے ہیں ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، مقتول کی شناخت تلاش ڈیوائس سے کی جا رہی ہے۔
ناْظم آباد کے علاقے جمہوریہ کالونی حنفیہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ انور حسین ولد انصار علی کے نام سے کی گئی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے داتا نگر مدینہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ زیب النسا زوجہ عمر کے نام سے کی گئی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔